اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2020, 5:01 PM IST

ETV Bharat / state

ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان

حیدرآبادی ڈیش چاکنہ روٹی حیدرآباد کی منفرد ڈیشوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ دراصل دنیا میں چاکنہ صرف حیدرآباد میں ملتا ہے۔ چاکنہ خصوصی مسالے، بکرے کی بوٹی، زبان اور دیگر سامان سے تیار کیا جاتا ہے-

ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان
ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان

دنیا بھر میں شہر حیدرآباد لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہیں۔ جس میں حیدرآبادی بریانی، نہاری، بگارے بیگن، ایرانی چائے اور حیدرآبادی چاکنہ نان کی روٹی ہے، جو شاہ دستر خوانوں کی زینت ہوا کرتی تھی۔

ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان

حیدرآبادی ڈیش چاکنہ روٹی حیدرآباد کی منفرد ڈیشوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ دراصل دنیا میں چاکنہ صرف حیدرآباد میں ملتا ہے۔ چاکنہ خصوصی مسالے، بکرے کی بوٹی، زبان اور دیگر سامان سے تیار کیا جاتا ہے۔

ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان

دراصل چاکنہ ایک گرم ڈیش ہے، جسے کھانے کے بعد جسم میں گرمی پیدا ہوجاتی ہے- ورزش کرنے والے پہلوان بڑے شوق سے چاکنہ کھاتے ہیں۔

ان کے علاوہ عام لوگ بھی چاکنہ اور نان کی روٹی شوق سے کھاتے ہیں۔

ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی چاکنہ نان

حیدرآباد کے علاقہ عیدی بازار میں میاں بھائی کے چاکنہ دکان میں لوگ قطار میں ٹھہر کر چاکنہ کھانے کا انتظار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ اور شبنمی بوندوں سے تیار ہونے والا بنارسی ملائیو

چاکنہ بنانے والے محمد شعیب نے بتایا کہ' 40 سال پہلے میرے نانا میاں بھائی نے چاکنہ کی ہوٹل کھولی تھی۔ چاکنہ کھانے کے لیے لوگ حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے یہاں آتے ہیں۔ چاکنہ روٹی حیدرآباد کی منفرد ڈیشوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details