انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن مرحوم عبدالغنی چاند نے سنہ 1984 میں گولکنڈہ باکسنگ ایسوسی ایشن قائم کیا تھا، یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے-
اس ٹریننگ سینٹر سے متعدد نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔
اس فن کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت بھی ملی۔
حیدرآباد: لڑکیوں کو مفت سیلف ڈفینس ٹریننگ مرحوم عبدالغنی چاند کے فرزند نے بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر باکسنگ ٹورنامنٹ میں شاندار مظاہرہ کر کے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے-
شیخ اعجاز احمد اپنے والد عبدالغنی چاند کی جدوجہد کو پروان چڑھانے اور ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے روزانہ 200 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں-
اس میں لڑکیوں کی سیلف ڈفنس ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت: کورونا مجرم یا مسیحا؟
ملک میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے تناظر میں لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی اور سیلف ڈفنس کی تربیت حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔