اردو

urdu

جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم، شدید بارش کا امکان

By

Published : Jul 13, 2021, 6:04 PM IST

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم، شدید بارش کا امکان
جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم، شدید بارش کا امکان

تلنگانہ میں محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، سوریہ پیٹ، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاؤں، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع کے بعض مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران بیشتر مقامات یا پھر کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماں کے گناہوں کی سزا بچے کو نہیں دی جاسکتی: تلنگانہ ہائی کورٹ

تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھدرادری کوتہ گوڑم کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ ساتھ ہی راجنا سرسلہ، محبوب نگر، جنگاؤں، ونپرتی، کھمم اور رنگاریڈی اضلاع میں بھی شدید بارش ہوئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details