اس کے حصہ کے طور پر وزارت ریلوے نے تمام زونل ریلویز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تقریبا 5000 نان اے سی پیسنجر ٹرینوں کے کوچز کو اس وائرس کی روک تھام کی مساعی میں ہنگامی مدد کے طور پر تبدیل کرے۔ پانچ ہزار نان اے سی کوچز جن کو انڈین ریلویز نے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،ان میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کو 486 کا نشانہ دیا گیا ہے۔
جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے گجانند مالیا کی ہدایت پر عہدیدار اور اسٹاف فوری حرکت میں آگئے اور نشانہ کی جلد تکمیل کے لیے منصوبہ کو قطعیت دیا،اگرچہ کہ ملک بھر میں غیر معمولی لاک ڈاون ہے۔ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لیے جنرل منیجر نے لالہ گوڑہ اور تروپتی کے ورکشاپس سے ضروری اشیا حاصل کرنے کی ہدایت دی اور مشورہ دیا کہ وہ اس زون کے دو ورکشاپس اور چھ ڈیویژنس میں تمام کوچز کو تبدیل کرنے کا کام کرے۔