تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اونتی ریڈی کے شوہر ہیمنت کو اونتی کے رشتہ داروں نے غیرت نے نام پر قتل کردیا تھا کیونکہ ان دونوں کی الگ الگ ذات تھی، اس کے باوجود ان دونوں نے شادی کی تھی جس پر اونتی ریڈی کے والدین نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کے شوہر کو ہلاک کردیا۔
اس معاملے میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اونتی ریڈی نے بدھ کے روز سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار سے ملاقات کی۔
پولیس نے اس سنسنی خیز معاملہ میں اونتی کے رشتہ داروں کو گرفتار کیا تھا۔ بدھ کے روز اونتی ریڈی نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار سے ملاقات کرتے ہوئے ہیمنت کے قاتلوں کو سخت سزا دلانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔