اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت پر سماجی کارکنان برہم - شراب کی دوکانیں

تلنگانہ میں 45 دن بعد شرابوں کی دکانیں کھول دی گئی ہیں، نشہ کے عادی افراد طویل قطاریں لگاکر شراب کی خریداری کررہے ہیں اس موقع پر شراب کی دوکانوں پر سوشل ڈسٹنس کی جم کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت پر سماجی کارکنان برہم
لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت پر سماجی کارکنان برہم

By

Published : May 7, 2020, 10:29 PM IST

کانگریس پارٹی کے رہنما آصف حیسن سہیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی دوکانیں کھلنے سے سوشل ڈسٹنس پر عمل آوری نہیں ہوپارہی ہے جس کی وجہ سے مہلک وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ڈسٹنس پر شراب فروخت کی جاسکتی ہیں تو عبادت گاہوں میں سوشل ڈسٹنس کو برقرار رکھتے ہوئے عبادت کے لیے اجازت دی جائے۔

لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت پر سماجی کارکنان برہم

اس سلسلہ میں سماجی کارکن صوفیہ ہاشمی ملک کی دیگر ریاستوں کی بہ نسبت تلنگانہ حکومت اس وبأ کو روکنے کی سمت میں بہتر کام کررہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص اگر شراب پی کر بہک جائے تو اسے کون سنبھالے گا کیونکہ پولیس صرف شراب کی دوکانوں پر سوشل ڈسٹنس نافذ کرارہی ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر جگہوں کا کیا ہوگا، اس لیے وزیراعلی تین مہینوں نے لیے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔

انھوں نے یہ بھی کہا شراب کی فروخت میں تیزی آتی ہے تو گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details