سماجی کارکن آصف حسین سہیل نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی مختلف شکلوں میں منصوبہ بند طریقے سے کی جا رہی ہے اور اسے انجام دیا جا رہا ہے جیسے کہ ہجومی تشدد، نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانا، گوشت کی خرید و فروخت کا بائیکاٹ، حجاب کی لڑائی، مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی وغیرہ۔ مسلمانوں کے خلاف مظالم ختم نہیں ہورہے ہیں اور ان پر کئی طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ Protest in Hyderabad Against 'Atrocities' over Muslims
'غریب مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کو فسادی بتا کر گھروں کوتوڑا جا رہا ہے۔ کیسس بک کیے جارہے ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ اگرہم زندہ قوم ہیں تو ہم کواحتجاج کرنا چاہیے۔ اب ظلمحد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ کئی طرح کے جھوٹے کیسز بک کیے جارہے ہیں۔ سنگھ پریوار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔'