حیدرآباد کے عوام اب موبائل کی پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ ریچارج کی طرح اب اپنی ضروریات کے مطابق قبل از وقت بجلی کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔اس تجربہ کے لیے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں واقع جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ کا انتخاب کیا گیا۔اس منصوبے کا نام اسمارٹ الیکٹرسیٹی کارڈ اسکیم ہے۔اس اسکیم کے تحت سنگل فیز اسمارٹ میٹر کنکشن کے ذریعہ تقریبا 8800 گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
اس اسمارٹ الیکٹرسیٹی کارڈ پروجیکٹ کو اسمارٹ گریڈ پروجیکٹ سے بھی جانا جاتا ہے۔
یہ منصوبہ ای سی آئی ایل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔یہ اسکیم ایک 'پائلٹ پروجیکٹ' یعنی ایک تجرباتی پروگرام ہے۔اگر یہ قلیل مدتی تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو حکومت اس بڑے پیمانے پر نافذ کرے گی۔
اس اسکیم کو مرکزی وزارت توانائی کی مالی مدد اور نگرانی کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا، اس منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد مرکزی حکومت برداشت کرے گی اور بقیہ 50 فیصد ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔اس کے لیے 50 فیصد گرانٹ کے ساتھ 41 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔