اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا معاملات میں قدرے کمی

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1949 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

تلنگانہ: کورونا معاملات میں قدرے کمی
تلنگانہ: کورونا معاملات میں قدرے کمی

By

Published : Oct 4, 2020, 1:20 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 1949نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,99,276 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1163ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.58 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔

کورونا سے 2366 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1,70,212ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51,623 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 569 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کرے گی اپنی طاقت کا مظاہرہ'

بہ حیثیت مجموعی 32,05,249 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 291 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 156،میڑچل ملکا جگری میں 150،نلگنڈہ میں 124اور کریم نگر ضلع میں 114نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ کورونا کیسزریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details