ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 60 افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر ان کی کونسلنگ کی۔
کل شب فلک نما پولیس نے فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود کے تیگل کنٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آپریشن چبوترہ چلایا۔ پولیس نے آپریشن مہم کے تحت 60 نوجوانوں کو حراست میں لیا، جو لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کررہے تھے۔
لاک ڈاؤن کے دوران رات میں شہر کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر یہ آپریشن شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چلایا جا رہا ہے۔