حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے راماکرشناپورم پولیس اسٹیشن کے گُڈی پلی دیہات میں مکان کو آگ لگنے کے واقعہ میں 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ کل شب ایم شیوئیا نامی شخص کے مکان میں یہ آگ لگی جس کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس پر چوکس فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک مکان میں موجود 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت 50 سالہ ایم شیوئیا، اس کی بیوی راجیہ لکشمی، راجیہ لکشمی کی بھانجی35سالہ مونیکا، 2سالہ ہیمابندو، 4سالہ سوئیٹی اور50سالہ شانتیا(سنگارینی ورکر) کے طورپر کی گئی ہے۔ Six Persons Burnt alive in Mancherial
اس واقعہ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے یہ افراد شیوئیا کے رشتہ دار ہیں جو اس خاندان سے ملنے کے لیے آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ راجیہ لکشمی کے یہ رشتہ دار دو دن پہلے آئے تھے۔پولیس نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔پولیس نے کہاکہ اس مکان کو کسی کی جانب سے آگ لگانے کے زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے جلے ہوئے مکان سے شواہد جمع کئے۔