اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی بالا سبرامنیم اب نہیں رہے

ملک بھر کی فلمی شخصیات نے ایس پی بالا سبرامنیم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

ایس پی بالا سبرامنیم اب نہیں رہے
ایس پی بالا سبرامنیم اب نہیں رہے

By

Published : Sep 25, 2020, 5:25 PM IST

مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم (74) کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔وہ کورونا سے لڑتے ہوئے صحتیاب ہوتے دکھائی دے رہے تھے، کچھ دیر قبل ہی انھوں نے آخری سانس لی۔

کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 5 اگست کو چینائی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، وہ 50 دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وینٹیلیٹر پر کافی دن تھے۔ ان کے اہم اعضاء کورونا کے اثر سے خراب ہوگئےتھے۔ جس کی وجہ سے سانس کی دشواریوں کا سامنا تھا۔

ملک بھر کی فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

بالا سبرامنیم نے ہندی،تمل تیلگو،ملیالم اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں مشہور گیت گائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت

ABOUT THE AUTHOR

...view details