حیدرآباد: سلور فیلیگری آرٹ جس نے تلنگانہ کے کریم نگر شہر کو بین الاقوامی شہرت دلائی وہ ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر کریم نگر کا نام روشن کرنے جا رہا ہے۔ کریم نگر کے سلور فیلیگری فنکاروں کے چاندی سے بنائے ہوئے کونارک چکر کو ہندوستان کے سب سے باوقار جی۔20 اجلاس کا حصہ بنایاگیا ہے۔
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہر مندوب کے کوٹ پر کونارک چکرا دیکھا جا سکتا ہے۔ کریم نگر میں سلور فیلگیری کا 400 سال پرانا فن ہے۔ چاندی سے بنی ان اشیاء کی ملک اور بیرون ملک کافی مانگ ہے۔ فی الحال، ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جی۔20 اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین میں سے ہر ایک کے سوٹ پر ایک تاریخی پس منظر کونارک چکرا دیکھا جاسکتا ہے۔