اردو

urdu

Siddipet District Bandh راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بند

ضلع سدی پیٹ میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف درج مقدمات واپس لے کر انہیں فوری رہا کیا جائے۔ Siddipet District Bandh of Telangana

By

Published : Aug 29, 2022, 3:43 PM IST

Published : Aug 29, 2022, 3:43 PM IST

ETV Bharat / state

Siddipet District Bandh راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بند

راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بند
راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بند

حیدرآباد:پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی حمایت میں ضلع سدی پیٹ میں بند منایا گیا۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے ایم ایل اے راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف بند کی اپیل کی تھی۔ تاجروں نے صبح سے دکانیں بند رکھیں۔ بجرنگ دل اور وشو ہندو کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف درج مقدمات واپس لے کر اسے فوری رہا کیا جائے۔

وہیں تلنگانہ کے وزیر دیاکر راؤ نے کہا کہ 'بی جے پی لیڈران کی اشتعال انگیزی سے خوف کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ورنگل ضلع کے رایا پرتھی منڈل کے کنڈور میں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں جو اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں وہ دیگر ریاستوں میں کہیں بھی نہیں ہیں جہاں دونوں بی جے پی اور کانگریس پارٹیاں اقتدار میں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: T Raja Singh hate speech Row:پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت،یونائٹیڈ فورم بیدر

وزیر دیاکر راؤ نے کہا کہ ' وزیراعلی کے چندرشیکھر راوکسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں اور مرکز کی بی جے پی حکومت مخالف کسان پالیسیاں بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی اسکیمات ملک کے لئے مثالی ہیں او رچندرشیکھرراو کی حکومت میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیرموصوف نے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں چیکس بھی تقسیم کئے۔ '

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details