کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات اور مارکٹ میں روزانہ بڑھتے خریداروں کے ہجوم کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ لکشمی نارائن صدر حیدرآباد گروسری مرچنٹ ایسوسی ایشن اور مہیش کمار اگروال جنرل سکریٹری نے کہا کہ 'جمعہ سے دکانیں صبح 9 بجے کھولی جائیں گی اور شام پانچ بجے بند کر دی جائیں گی۔ بیگم بازار چھتری، مچھلی مارکٹ اور دیگر علاقوں میں ہول سیل کرانہ کی دکانوں کی جانب سے اس پر عمل کیا جائے گا۔ ہر دکان پر خریداروں، تاجروں کے لئے ماسک لازمی رہے گا۔ ساتھ ہی سینیٹائزرز کا بھی استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔'
کورونا 19: حیدرآباد کے بیگم بازار میں دکانو کے اوقات تبدیل
شہر حیدرآباد کی مشہور اور مصروف ترین مارکٹ بیگم بازار میں کورونا کے تقریبا 100 معاملات کے بعد ریاست کے اس اہم تجارتی مرکز میں تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد اس ماہ کی 9 تاریخ سے بیگم بازار میں دکانوں کو کھولنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
covid19
یو این آئی