تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ اوراس کے اطراف کے علاقوں میں خواتین کے ایک گروپ نے مختلف پروڈکٹس کی فروخت کی غرض سے 'میٹ آن وہیلس' کے نام سے ایک موبائل شاپ شروع کی ہے۔
یہ خواتین ارکوڈ گاوں سے تعلق رکھتی ہی، انھوں نے اس موبائل شاپ کے زریعے لوگوں کے گھروں تک اچار،فرایڈ چکن پہنچانے کی مہم شروع کی ہے۔
یہ گاڑی مصروف مقامات پر ٹہری ہوتی ہے اور ہفتہ واری مارکٹس میں اس کے ذریعہ پروڈکٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔اس گاڑی پر نعرہ ہمارا سدی پیٹ،ہماری سبزی خوری لکھا گیا ہے ۔