اردو

urdu

ETV Bharat / state

’آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر آئینی‘ - آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر قانونی

جے این یو اسٹوڈینٹز یونیت کی سابق رہنما و سماجی کارکن شہلا رشید آج شہر بنگلور پہنچیں۔ انہوں نے جنوبی ہند کی سِول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے پیچیدہ صورتحال پر یکجہتی کا اظہار کریں۔

’آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر قانونی‘

By

Published : Aug 5, 2019, 6:10 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہلا رشید نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کشمیر میں جو حالات برپا کئے ہیں اور آرٹیکل 370 سکریپ کیا ہے یہ نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر دستوری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب حکومت کو 370 کے بارے میں کارروائی کرنی ہی تھی تو وہ جموں کشمیر میں انتخابات کرواتی اور صحیح طریقے سے قانونی طریقے اپنائے جاتے'۔

’آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر قانونی‘

شہلا رشید نے مزید کہا کہ 'جس طرح بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کارروائی کر رہی ہے اس سے یہی لگتا ہے وہ خود خطے میں امن کی خواہاں نہیں ہے اور جموں و کشمیر میں مصائب پیدا کرنے والی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کشمیر میں نہ صرف وہاں کے باشندوں کو خوف و ہراس کے دلدل میں دھکیل رہی ہے بلکہ سیاحوں کو بھی تکلیف میں ڈال رہی ہے'۔

شہلا رشید نے کہا کہ وہ حکومت کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگی اور اس سلسلے میں ان کی وکلاء سے بات چیت جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details