اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت کے خلاف شرمیلا کی یاترا کا آغاز - وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا

حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے مطالبہ پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا آج چیوڑلہ سے پدیاترا شروع کررہی ہیں۔

شرمیلا کی حکومت کے خلاف یاترا کا آغاز
شرمیلا کی حکومت کے خلاف یاترا کا آغاز

By

Published : Oct 20, 2021, 2:31 PM IST

حیدرآباد: عوامی مسائل کے حل میں حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے مطالبہ پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا آج سے چیوڑلہ سے پدیاترا شروع کررہی ہیں۔

یہ یاترا 14ماہ، 400 دن، 4 ہزار کیلومیٹر یاترا جاری رہے گی۔ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے ذرائع کے مطابق 90 اسمبلی حلقوں، 14 لوک سبھا حلقوں میں 14ماہ تک یہ یاترا جاری رہے گی۔

چیوڑلہ سے اس یاترا کا آغاز ہوا ہے۔ شرمیلا، راجندرنگر، مہیشورم، ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقوں میں 9 دنوں تک یہ یاترا منعقد کریں گی۔ بعد ازیں دیورکنڈہ کے قریب نلگنڈہ ضلع میں وہ داخل ہوں گی۔ وہ اس ضلع میں 20 دنوں تک یاترا کریں گی۔

روزانہ صبح 8.30 بجے سے 12.30 بجے دوپہر تک ان کی یاترا جاری رہے گی۔ پھر تین بجے سہ پہر سے 6 بجے شام تک یہ یاترا جاری رہے گی۔ ہر منگل کو بے روزگاروں کے مسائل پر ان کی ایک روزہ بھوک ہڑتال یاترا کے دوران بھی جاری رہے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details