حیدرآباد: اداکار وہدایت کار رانا دگگوپتی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہدایت کار نے ان کی آنے والی فلم 'وراٹ پریم' کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
فلم وراٹ 90 کے دور ریاست تلنگانہ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے۔ جونکسلائٹ پر مبنی ہے۔
سریش پروڈکشن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے فلم دگگوبتی کی فلم کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ فلم 2021 میں بڑی اسکرین پر دکھائی جائے گی۔
رانا دگگوبتی کی سالگرہ پر فلم ’ویراٹ پرم‘ کی پہلی جھلک شیئر کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ بند کردی گئی تھی۔
اب پابندیوں میں نرمی کے بعد یونٹ فلم کا حتمی شیڈول بھی مکمل کرلی گئی۔
'وراٹ پریم' بڑے پیمانے پر بنائی جارہی ہے ، فلم میں سائی پیلوی ، پریمانی ، نندیتا داس ، نوین چندرا ، زرینہ وہاب ، ایشوری راؤ اور سائی چند بھی کردار ادا کررہی ہیں۔