اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی ضلع ورنگل میں شادی مبارک کے چیکز تقسیم

'کورونا کے اس مشکل وقت میں بھی فلاحی منصوبوں کو جاری رکھنے کا سہرا وزیر اعلی کے سی آر کےسرجاتا ہے۔'

دیہی ضلع ورنگل میں شادی مبارک کے چیکز دیے گئے
دیہی ضلع ورنگل میں شادی مبارک کے چیکز دیے گئے

By

Published : Sep 27, 2020, 6:25 PM IST

تلنگانہ کےوزیر پنچایت ایرابلی دیاکر راؤ نے ورنگل دیہی ضلع کے رائے پرتی منڈل کے مختلف گاؤں کے 43 استفادہ کنندوں میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک چیکز تقسیم کیے۔

پنچایت راج کے وزیر ایرابلی دیاکر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ فلاح و بہبود کی اسکیمز میں ملک بھر میں آگے ہے، جسے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی زیر نگرانی عمل میں لایا جارہا ہے۔

ضلع ورنگل دیہی ضلع کے رائے پرتی منڈل کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 43 افراد کو فی کس ایک لاکھ ایک سو سولہ روپے دیئے گئے۔ مذکورہ وزیر نے 43 لاکھ ، چار ہزار کلیانالکشمی اور شادی مبارک کے چیکز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ای دیاکر راو نے کہا کہ کورونا کے اس مشکل وقت میں بھی فلاحی منصوبوں کو جاری رکھنے کا سہرا وزیر اعلی کے سی آر کےسرجاتا ہے۔

اس موقع پرانھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت زراعت کے شعبے کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔اور اسی لیے مرکز نے نیا زرعی بل متعارف کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر نے شدید بارش سے تباہ ہوئے مکانات کے متاثرین کو معاوضہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسی ندی کی صفائی کےلیےمانیٹرینگ کمیٹی تشکیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details