اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب قدر گھروں میں ہی منائی گئی

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں فرزندان توحید نے گھروں میں ہی شب قدر کے سلسلے میں عبادات،ریاضت کا اہتمام کیا اور اس مقدس ماہ کی ایک ایک مقدس ساعت کو غنیمت جان کر کل شب خالق ارض وسما کو منانے و اس کو راضی کرنے کا کام کیا۔

By

Published : May 22, 2020, 3:11 PM IST

Shab-e-Qadr observed with religious gaiety across Telangana and AP
تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب قدر گھروں میں ہی منائی گئی

رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام اورنمازوں کی ادائیگی میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی مصروف رہے۔اس موقع پر سوشیل میڈیا پر کئی علما کے ویڈیوز سامنے آئے جس میں علمائے کرام نے لیلتہ قدر و ماہ رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے رمضان کے اس آخری عشرہ کی ہر گذرتی ہوئی ساعت سے استفادہ کرنے، اللہ سبحانہ تعالی کی پاک ذات اقدس کے سامنے سربسجود ہوکر اپنی مغفرت کے ساتھ ساتھ اسلام کے دنیا میں ایک مرتبہ پھر غلبہ کے ذریعہ دین متین پر خود کے مکمل طورپر کاربند ہونے، مرادوں، مناجات،دعاوں میں اثر دینے اور ان کوقبولیت کا شرف بخشنے کے لیے مالک حقیقی کے سامنے گڑگڑانے کی تلقین کی۔

عمائدین ملت نے ان ویڈیوز کے ذریعہ امت کو جھنجوڑتے ہوئے دین پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔لوگوں نے بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہوکر وسعت رزق‘ صحت و سلامتی اور مغفرت کی دعائیں بھی طلب کیں۔ لوگ گھروں میں ہی رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی میں ہی مصروف رہے۔

نامور علما کرام ومشائخین عظام نے اپنے ویڈیوز کے ذریعہ فضیلت شب قدرپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ علما نے امت مسلمہ کے مسائل اور دین سے دوری کے سبب ہورہی ناکامیوں کا احاطہ کرتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کی تلقین کی اور کہاکہ بے دینی اور ہماری ناعاقبت اندیشی کے سبب آج ہم ساری دنیا میں زلیل و رسوا ہورہے ہیں۔جب تک ہم دین پر صحیح معنوں میں کاربند رہے امت مسلمہ کی ٹھوکر میں کئی اقتدار تھے اور نصرت الہی کے سبب ہمارا غلبہ ساری دنیا میں تھا تاہم بے دینی اور اللہ کے دین کو پھیلانے کی ذمہ داری کو ہم نے فراموش کردیا جس کے نتیجہ میں اقتدار ہم سے چھین لیاگیا۔

علما نے اسلامی شعائر اور دین کی بنیادی تعلیمات سے ناواقفیت، بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے منفی رحجانات، گھریلو تشدد، منشیات کی وبا اور دین کی آڑ میں بے دینی کو فروغ دینے کی منظم کوششوں پر بھی فکر و تشویش کا اظہار کرتے معاشرہ کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے والدین، اساتذہ، معزز شہریوں اور سماج کے باشعور افراد سے تعاون طلب کیاتاکہ ہماری نئی نسل کا دینی اورتعلیمی مستقبل روشن اور درخشاں ہو اور ایک اسلامی و فلاحی معاشرہ وجود میں آسکے۔

علما نے رمضان المبارک کے اس آخری عشرہ میں شب قدر کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی طور پر عالمانہ طرز و انداز میں تشریح کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details