حیدرآباد:عالمی یوم خواتین کے موقع پر مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے تمام خواتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خواتین کا دوسرانام صبر ہے۔ ایک طرف گھر کے کام دوسری طرف ملازمت کی ذمہ داریاں اور پھر خاندان کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے خواتین کئی طرح کا رول ادا کرتی ہیں۔ Hyderabad Mayor on Women Day
تمام شعبہ جات میں آج کی خواتین آگے بڑھ رہی ہیں۔ ریاست میں گرام پنچایت کی سطح سے لے کرگریٹرحیدرآباد تک ہر جگہ خواتین کو 50 فیصدریزرویشن فراہم کئے جارہے ہیں۔ ایسا کرنے والی واحد ریاست تلنگانہ ہے۔