اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں مختلف سڑک حادثات میں متعدد افراد ہلاک - سڑک حادثات میں زخمی

Various road accidents in Telangana ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں نئے سال کے جشن کے موقع پر سڑک حادثات میں تقریبا چھ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

various road accidents
various road accidents

By UNI (United News of India)

Published : Jan 1, 2024, 2:27 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا۔کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں کار کے سامنے کے حصہ کو بھی نقصان پہنچا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت بائیک سوار موتی نگر کے رہنے والے ارون کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو انجینئرنگ کے طلبا ہلاک اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پٹن چیرو کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے ایک طالب علم نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک، ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ مہلوکین کی شناخت جواہرلال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو)کے دو طلبا پالاکرتی کے رہنے والے 19سالہ بھرت چندر ور جنگاوں کے رہنے والے 18سالہ نتن کے طور پر کی گئی ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی ومشی جس کا تعلق کھمم ضلع سے ہے، شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نویں جماعت کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چوٹ اُپل دیہات کے حدود میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کا توازن کھونے کے نتیجہ میں یہ موٹرسائیکل لاری سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں لڑکی جس کی شناخت 14سالہ گیتا کے طور پر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔گیتا اپنے دادا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔ اس کے دادا نے موٹرسائیکل کا توازن کھودیا اور لڑکی لاری کے پہیے میں آگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس کے والدین حیدرآباد میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں:جمشید پور میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ لوگوں کی موت

نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت نرملا اور سواتی کے طور پر کی گئی ہے جو نئے سال کے موقع پر چرچ میں منعقدہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کے بعد کل شب واپس ہورہی تھیں کہ سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار بولیرو گاڑی نے انہیں ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں ماں اور بیٹی موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details