ملک میں پھیلے کورونا وائرس کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے تو وہیں اس وبا سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس وبا کے وائرس سے بچنے کے لیے جہاں احتیاط برتا جا رہا ہے، تو وہیں کورونا سے ہونے والی موت کی تدفین میں بھی مکمل طور سے بھی احتیاط برتا جا رہا ہے۔
شہر حیدر آباد میں کورونا سے ہونے والی موت کے لیے ایک قبرستان مختص کی گئی ہے، جس میں صرف کورونا سے ہونے والی اموات کی ہی تدفین کی جا رہی ہے۔
یہ قبرستان شہر سے 15 کلو میٹر کی دوری پر بنایا گیا ہے۔ جو بنڈلہ گوڑا کے وادی صالحین علاقے میں موجود ہے۔