اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: یونانی طب میں انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر قومی سمینار

Unani Medical Seminar in Hyderabad: حیدرآباد میں شعبہ یونانی میں جدت، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز نے لوگوں کو موجودہ دور میں یونانی دوا کی اہمیت و افادیت سے واقف کرایا۔

شعبہ یونانی میں انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر قومی سمینار
شعبہ یونانی میں انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر قومی سمینار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 11:50 AM IST

شعبہ یونانی میں انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر قومی سمینار

حیدرآباد: وزارت آیوش کے تحت مرکزی کونسل برائے ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر ایم ایم) کی حکومت ہند نے یونی میڈیسن میں اختراع، ڈیزائن، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر یک روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ڈبلیو سیلوامورتی،چانسلر، ایمیٹی یونیورسٹی، چھتیس گڑھ، صدر، ASTIF اور ڈائریکٹر جنرل، ADSI نے سمینار کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔

انہوں نے یونانی طب میں تجدید پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونانی اب تک اپنے اصل مقام تک نہیں پہنچ پائی ہے اس کیلئے اس کو طویل سنگ میل طئے کرنے اور عوام سے جڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا کو پچھلے چند برسوں میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اسی طرز پر یونانی طب کو اپنا مقام حاصل کرنا چاہئے اور 2030 تک یہ ممکن ہوتا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Turkey Consultant جماعت اسلامی تلنگانہ نے ترک قونصل جنرل سے ملاقات کی

ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، نئی دہلی؛ تقریب کی صدارت کی اور یونانی سسٹم سمیت آیوش سلسلے میں اسٹارٹ اپس میں قدم رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاُکہ سی سی آر یو ایم ریسرچ میں ترقی کی جانب گامزن ہےاور اس کے تقریباً چار پروڈکٹ عوام کے درمیان آنے کیلئے تیار ہیں اوربہت جلد ہم اذریعے عوام سے جڑنے کے لئے تیار ہیں -اس سلسلے میںCCRUM نے آج NIPER اور MSME کے ساتھ معاہدہ کیا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details