اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشن اندرادھنش کے لیے تلنگانہ کے تین اضلاع کا انتخاب - mission indradhanush

مرکزی حکومت کے مشن اندرادھنش کے لیے تلنگانہ کے تین اضلاع آصف آباد، مُلگ اور کھمم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

mission indradhanush
mission indradhanush

By

Published : Feb 12, 2020, 2:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:15 AM IST

مرکز نے 2015 میں اس مشن کا آغاز کیا تھا تاکہ حاملہ خواتین اور دو برس تک کے بچوں کے صد فیصد ٹیکہ اندازی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس مشن کا مقصد ٹیکہ اندازی کے ذریعہ شرح موت کو کم کرنا اور بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرنا ہے۔ مشن کے دوسرے حصہ کا آغاز گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا اور اس کے ذریعہ ٹیکہ اندازی کے مزید نئے پروگراموں کی شروعات کی گئی ہے۔

نئے مشن کے تحت ٹیکہ اندازی پروگرام میں مزید 8 بیماریوں بشمول دفھتیریا، ٹٹینس، پولیو، میزلس کی ٹیکہ اندازی کا احاطہ کیا گیا جو ملک کے مختلف علاقوں میں انجام دیا جارہا ہے۔

میڈیکل آفیسر عالمی تنظیم صحت ڈاکٹر مُراری نے کہا کہ تلنگانہ کے تین قبائلی اضلاع کا انتخاب اس مشن کے تحت کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details