اردو

urdu

ETV Bharat / state

Secunderabad Fire Incident  سکندرآباد آتشزدگی واقعے کی رپورٹ پیش - سکندرآباد میں بیٹری پھٹ جانے سے آتشزدگی

اس ابتدائی رپورٹ میں کلوز ٹیم نے نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بیٹری کے پھٹ پڑنے اوراس سے نکلنے والا دھواں اس واقعہ کی اہم وجہ ہے۔ Secunderabad Fire Incident Report Submitted

سکندرآباد آتشزدگی واقعے کی رپورٹ پیش
سکندرآباد آتشزدگی واقعے کی رپورٹ پیش

By

Published : Sep 18, 2022, 4:16 PM IST

تلنگانہ کے سکندرآباد میں خطرناک آتشزدگی واقعہ کے سلسلہ میں کلوز ٹیم نے رپورٹ پیش کردی ہے۔اس واقعہ میں 8افراد کی موت ہوگئی تھی۔اس ابتدائی رپورٹ میں کلوز ٹیم نے نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بیٹری کے پھٹ پڑنے اوراس سے نکلنے والا دھواں اس واقعہ کی اہم وجہ ہے۔ایک ٹو وہیلر کی چارجنگ پر لگائی گئی بیٹری کے اوور چارج ہونے پراس سے چنگاریاں نکلنے لگیں،بڑے پیمانہ پر دھواں پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔ Secunderabad Fire Incident Report Submitted

اس آگ نے وہاں رکھی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس رپورٹ میں کہاگیا کہ جلد ہی یہ آگ عمارت کے سیلار سے اس کی دوسری منزلوں پر پھیلتی چلی گئی۔بیٹری میں موجود لیتھیم کی وجہ سے آگ اور دھواں تیزی کے ساتھ پھیل گیا۔اس واقعہ کے بعد متاثرین کو اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا تاہم تمام کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔یہ ہمہ منزلہ عمارت ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے۔ ایک ہمہ منزل میں گراونڈ فلورپرالکٹرک بائیکس کا شوروم ہے اور اوپرکی چوتھی منزل سے لاج ہے۔ شوروم میں آگ لگنے سے لاج میں مقیم افراد پھنس گئے تھے کیونکہ آگ کی وجہہ سے پوری عمارت میں دھواں پھیل گیا تھا۔ آگ اس قدرزیادہ تھی کہ لوگ جان بچانے کیلئے پائپس سے نیچے اترنے لگے اوربعض نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کرچھلانگ لگادی۔ Secunderabad Fire Incident Report

یہ بھی پڑھیں: Fire Broke Out in Cowshed پلوامہ کے وشبگ علاقہ کے دو منزلہ گئو خانہ میں آتشزدگی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details