تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ سکریٹریٹ مساجد کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ وعدہ کے مطابق سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح کردیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے آج تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ مسجد دفاتر معتمدی کا کام چھت تک پہنچ چکا ہے۔ جبکہ مسجد ہاشمی کے فاؤنڈیشن کا کام مکمل ہوا ہے۔ Mahmood Ali over Secretariat Mosques
محمد محمود علی نے کہا کہ دونوں مساجد کی تعمیر کا کام مضبوطی سے جارہی ہے تاکہ آئندہ 100 تا150 سال تک مساجد محفوظ رہ سکیں۔ مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے مساجد کے نام پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جانی چاہیئے مگر چند لوگ صرف سستی شہرت کیلئے سیاست کرکے عوام کے ذہنوں کو منتشر کررہے ہیں اور عوام کوگمراہ کیا جارہا ہے۔