شہر حیدرآباد کے ناگول سے رائے درگم تک دوسرے مرحلہ کے تحت میٹرو ٹرین آج چلائی گئی۔ کورونا کے زیر اثر میٹرو ٹرین میں مسافرین کی کم تعداد دیکھی گئی۔
میٹرو ریل کے اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنایا گیا، مسافرین کے لئے تھرمل اسکریننگ کی گئی،کورونا کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔میٹرو ریل کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اسٹیشنوں پر تمام تر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ٹکٹس جاری نہیں کئے گئے بلکہ آن لائن معاملت کے ساتھ اسمارٹ کارڈ، موبائل کیو آر ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ ٹکٹس جاری کئے گئے۔ ٹرینیں صبح 7 بجے سے 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات9 بجے تک چلائی جارہی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ کے بعد کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افراد کو ہی اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
ہاتھوں کو جراثیم سے پاک بنانا، 6فٹ فاصلہ برقرار رکھنا لازمی کیا گیا جس پر عمل کیاگیا۔ میٹرو اسٹیشنوں کے فرش پر نشانات بنائے گئے۔ ماسک، ہاتھوں پر سائنٹائزیشن، جسمانی فاصلہ جیسے قواعد پر سختی سے عمل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور اداکار جیا پرکاش ریڈی چل بسے