اردو

urdu

ETV Bharat / state

نلگنڈہ میں بی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ - بی جے پی ضلع صدر کے سریدھر ریڈی پر حملہ

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ Assembly elections in Telangana on Nov 30

Clash erupts between BRS
Clash erupts between BRS

By ANI

Published : Nov 15, 2023, 12:42 PM IST

نلگنڈہ: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ناگرجن ساگر میں منگل کے روز بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران نلگنڈہ بی جے پی ضلع صدر کے سریدھر ریڈی پر بی آر ایس کارکنوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ریڈی پر مبینہ حملہ کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ناگرجناساگر میں ضمنی انتخابات کے دوران بی آر ایس امیدوار کے منتخب ہونے کے بعد نیلی کل لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے مزید کہا ہے کہ اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے منگل کو کے سی آر کے ناگرجنا ساگر میں جلسہ عام کے لیے جانے کے بعد سریدھر ریڈی نے نیلی کل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوال کیا کہ وزیراعلی کے سی آر کے وعدے کا کیا ہوا۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ اس پر ناراض ہوکر بی آر ایس کے کارکنوں نے دن دہاڑے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں حملہ کردیا۔ سریدھر ریڈی کو فوری طور پر علاج کے لیے نلگنڈہ کے ریمس اسپتال منتقل کیا گیا۔ کشن ریڈی نے سریدھر ریڈی سے بھی فون پر بات کی اور حملے کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ:کاغذنگر میں بی آر ایس اور بی ایس پی کارکنوں میں جھڑپ

واضح رہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں حال ہی میں انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے علاوہ بی آر ایس اور بی ایس پی کے کارکنوں میں بھی جھڑپ ہوئی ہے۔ بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details