اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: یکم فروری سے اسکولس باقاعدہ کھل جائیں گے - بی سی ہاسٹلس

تلنگانہ میں نویں جماعت سے باقاعدہ کلاسس کا یکم فروری سے آغاز ہوگا۔ وزیر اعلی کےچندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز پرگتی بھون میں ریاستی وزراء اور ضلع کلکٹرز کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔

تلنگانہ: یکم فروری سے اسکولس باقاعدہ کھل جائیں گے
تلنگانہ: یکم فروری سے اسکولس باقاعدہ کھل جائیں گے

By

Published : Jan 12, 2021, 12:08 PM IST

یکم فروری سے نویں جماعت سے لیکر کالجس تک کی کلاسس باقاعدہ شروع کردی جائیں گی۔

ریاست کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم فروری سے کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ نویں جماعت کے علاوہ دسویں ، انٹرمیڈیٹ ، ڈگری اور دیگر پروفیشنل کورسس کی کلاسس شروع کی جائیں گی۔

وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ تعلیم کے آغاز کےلیے تمام ضروری انتظامات کریں۔ ہاسٹلس اور اقامتی اسکولوں میں ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں اور یکم فروری سے کلاسس کے آغاز کو یقینی بنایا جائے۔

ضلع کلکٹرز کو تعلیمی اداروں میں صحت و صفائی کے مناسب انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ کالجس اور اسکولس کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ کئی ماہ سے بند تھے، لہذا ہاسٹلس اور اقامتی اسکولوں کی مکمل صفائی کے علاوہ اناج اور دیگر ضروری اشیاء کی سربراہی عمل میں لائی جائے۔

عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ 25 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کو کلاسس کے آغاز کے لئے تیار کردیا جائے ۔ وزراء کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ:کووی شیلڈ ویکسین کی کھیپ دوپہر تک پہنچ جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details