اسکولس آنے والے طلبہ نے اپنے ساتھ اپنے والدین سے اجازت نامہ لائے جس کے بعد ہی ان کو کلاسس میں کوویڈ پروٹوکول کے مطابق شرکت کی اجازت دی گئی۔ یہ کلاسس یکم مارچ تک جاری رہیں گی۔
تلنگانہ میں چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کا آغاز - تلنگانہ میں چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کا آغاز
تلنگانہ میں چھٹویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کا آغاز آج سے کووڈ قواعد کے مطابق ہوگیا ہے۔
سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ تمام طلبہ کے لیے ماسک پہننے کو لازمی بنایا گیا۔ ساتھ ہی کلاسس میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا گیا۔
ایسے طلبہ جنہوں نے شخصی طورپر کلاس روم میں تعلیم حاصل کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا ان کے لیے آن لائن کلاسس کا عمل جاری ہے۔ کلاس رومس میں طلبہ کی محدود تعداد کو اجازت دی گئی ہے۔ ریاست بھر کے مختلف اقسام کے اسکولس میں لاکھوں طلبہ نے ان کلاسس سے استفادہ کیا۔ طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے تھے۔