اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Hyderabad: سڑک حادثے میں اسکول ٹیچر ہلاک - خاتون ٹیچرسڑک حادثے میں ہلاک

تلنگانہ کے سکندرآباد الوال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک اسکول ٹیچر ہلاک ہو گئیں۔ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ بائیک پر اسکول جارہی تھیں۔ Teacher killed in Road Accident

سڑک حادثے میں اسکول ٹیچر ہلاک
سڑک حادثے میں اسکول ٹیچر ہلاک

By

Published : Mar 3, 2022, 3:02 PM IST

حیدرآباد:پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے میں ہلاک خاتون ٹیچر کی شناخت دُرگا کے طورپر کی گئی۔ وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر ملازمت تھیں اور آج صبح اسکول جانے کے دوران الوال پولیس اسٹیشن کے قریب ان کی بائیک کو لاری نے ٹکر دے دی۔ Private School Teacher Died in Road Accident

اس ٹکر کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی بائیک سے نیچے گرپڑے۔ دُرگا موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر نرسمہا زخمی ہوگئے۔ انہیں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Teacher killed in Road Accident

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details