حیدرآباد:تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیاگیا ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے والے بنڈاپرکاش نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفی دے دیا تھا جس کے سبب اس نشست کاضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔ Rajya Sabha By-Election in Telangana
12 مئی کو مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 مئی ہوگی۔ 30 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رائے دہی ہوگی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پرکاش کا تعلق تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس سے ہے۔ وزیر اعلی و ٹی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے انھیں قانون ساز کونسل کے لئے نامزد کیا تھا۔