بھارتی خواتین کی یہ ٹیم 2022میں بھارت میں کھیلی جانے والی اے ایف سی ایشین ویمنس فٹ بال چیمپین شپ کی تیاریاں کررہی ہے۔
بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کےلیے تلنگانہ کی سومیا کا انتخاب - اردو نیوز تلنگانہ
تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن و تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی سربراہ کے کویتا نے ریاست کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی جی سومیا کے بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کے لئے انتخاب پرانھیں مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کےلیے تلنگانہ کی سومیا کا انتخاب
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے اپنے ٹوئیٹ میں سومیا کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے سومیا کی تصویر کے ساتھ اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ سومیا کا انتخاب تلنگانہ کے لئے فخر کی بات ہے۔ان کو وہ مبارکباد پیش کرتی ہیں اور مزید اونچا مقام حاصل کرنے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کرتی ہیں۔
کویتا کونسل میں کاماریڈی۔نظام آباد حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔