حیدرآباد کے علاقہ مشیرآباد میں ساڑی پولش اور ڈرائی کلین کرنے کے کارخانے ہیں۔ ان کارخانوں میں کاٹن سلک اور دیگر ساڑیوں کی پولش ہوتی ہے۔
کپڑے کے تاجر ساڑی پولش کا کام کرواتے ہیں۔ ایک ساڑی پولش کرنے والے کو 40 روپے ملتے ہیں۔ شادیوں کے سیزن میں اس کا بہت کام ہوتا ہے۔
اسکول اور کالج بند رہنے سے بھی کاروبار پر اثر ہوا ہے۔ اس کام میں تین سے چار لوگ ہوتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
پہلے روزانہ ایک ہزار سے زائد کی آمدنی ہوتی تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ذرائع آمدنی بند ہو چکی ہے۔