اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا ایک ہی اراضی قبرستان کے لئے دو بار مختص کی گئی؟

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے ایک ہی اراضی کو قبرستان کیلئے دو مرتبہ مختص کیا گیا۔ ایک ماہ قبل وقف بورڈ نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے پہاڑی شریف کے تحت وقف اراضی پر دس ایکڑ اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا اور صدر نشین وقف بورڈ نے اس اراضی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں قبرستان کا بورڈ نصب کیا۔

same land was allotted twice for the graveyard
اراضی قبرستان کے لئے دو بار مختص کی گئی

By

Published : Jul 6, 2020, 10:46 PM IST

آل انڈیا صوفی علماء کونسل نے بھی چند دن قبل قبرستان کیلئے مختص کردہ اراضی کا دورہ کیا اور پایا کہ یہ وہی اراضی ہے جسے چھ برس قبل قبرستان کیلئے مختص کیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

کونسل کے وفد نے وقف بورڈ پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ اس اراضی کو قبرستان کیلئے مختص کیا گیا تو اس اراضی کا کیا ہوا جو چھ برس قبل دی گئی تھی؟

آل انڈیا صوفی علماء کونسل نے صدر وقف بورڈ پر محض کھوکھلے اعلانات کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کے افسانوں پر کبھی عمل آوری نہیں ہوتی۔

صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے علماء کونسل کے خلاف وقف اراضی میں زبردستی دراندازی اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

صدر وقف بورڈ نے وضاحت کی کہ گزشتہ ماہ کورونا وباء کے دوران بڑھتی اموات کے پیش نظر پہاڑی شریف میں بورڈ کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد اراضی مختص کی گئی۔

وقف بورڈ رکن وحید احمد ایڈوکیٹ نے بھی علماء کونسل سے اپیل کی کہ وہ بورڈ کو اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے تعمیری کردار ادا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details