اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ، معذور سلیم سے کیے وعدے کب پورا کریں گے؟ - تلنگانہ نیوز

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ٹولی چوکی چوراہے پر گاڑی روک کر 27 فروری کو محمد سلیم سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے سلیم کو 10 لاکھ روپیے، ایک گھر اور ان کے لڑکے کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ ابھی تک وفا نہ ہو سکا۔

معذور سلیم
معذور سلیم

By

Published : Jun 22, 2020, 5:53 PM IST

محمد سلیم معذور ہیں اور قلعہ گولکنڈہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وزیراعلیٰ نے محمد سلیم سے خود ملاقات کی تھی اور ان کے مسائل حل کرنے کے وعدہ کیا تھا۔ یہ وعدے چار ماہ پرانے ہو چکے ہیں ، لیکن محمد سلیم کو ابھی تک حکومت کی جانب سے نہ رقم ملی، نہ گھر اور نہ ہی ان کے بیٹے کو نوکری۔

محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے ملاقات کی اور میرے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 3 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا گیا۔

معذور سلیم

انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ اپنا وعدہ نبھائیں کیوں کہ انہیں ایک امید بندھی ہوئی ہے کہ کے سی آر سے ملاقات کے بعد ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

ایسے میں اب دیکھنا ہے کہ معذور سلیم سے کیے ہوئے وعدے کو وزیر اعلیٰ کب پورا کرتے ہیں۔ اور اس کی زندگی میں کیا کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details