اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hyderabad Sadar Festival حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر سدر فیسٹیول

سدر فیسٹیول حیدرآباد کا ایک مشہور تہوار ہے۔ شہر میں ہر سال منایا جانے والا یہ جشن 'بفیلو کارنوال' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کارنوال میں بھینسوں کو پھولوں، موتیوں سے بنے رنگ برنگے ہاروں سے خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے اور ان کے ماتھے پر بندی لگائی جاتی ہے۔ Hyderabad Sadar Festival on the Occasion of Diwali

حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر سدر فیسٹیول
حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر سدر فیسٹیول

By

Published : Oct 23, 2022, 11:29 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد شہر میں بھینسوں کے روایتی فیسٹیول ’سدر‘ کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ فیسٹیول ہر سال دیوالی کے دوسرے دن یادو طبقہ کی جانب سے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس فیسٹیول کے موقع پر تمام بھینسوں کو پینٹس، زیورات اور پھولوں اور دیگر سجاوٹی چیزوں سے سجایا جاتا ہے۔ ان بھینسوں کو بعد ازاں سڑکوں پر گھمایا جاتا ہے اور تین ماربیٹس پر ان کو رقص کروایا جاتا ہے۔ اس موقع پر یہ بھینسیں اسٹنٹس کرتی ہیں اور ان کو دو پیروں پر ٹہرایا جاتا ہے۔ Sadar Festival on the Occasion of Diwali in Hyderabad

حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر سدر فیسٹیول

یہ بھی پڑھیں:

اکھل بھارتیہ مہا سبھا یادو کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری اٹلالی بابو یادو نے سدر فیسٹیول کی مبارک باد دی۔ اسی دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول تلنگانہ بھر میں دیوالی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال پہلے یوراج بل کو تلنگانہ میں متعارف کروایا گیا جس کے بعد یوراج بل کے مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لوگوں میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ اس بل کو فیسٹیول سے پہلے ہر اعتبار سے تیار کیا جاتا ہے اس کو مختلف قسم کے ڈرائی فروٹ وغیرہ کھلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے علاوہ کسی اور مقام پر یہ فیسٹیول نہیں منایا جاتا ہے۔

یادو طبقہ کی طاقت کے مظاہرہ کے لیے 1946 میں آنجہانی ایس این چودھری ملیا یادو کی جانب سے اس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹوں نے اس روایت کو جاری رکھا۔ اس فیسٹیول کے موقع پر یادو طبقہ کے سربراہ کی جانب سے پریڈ میں حصہ لینے کے لیے طاقتور بھینسے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ فیسٹول میں بہترین سجاوت والی بھینس یا بھینسے کو انعام دیا جاتا ہے۔ جب کسی بھی خاندان کے بھینسے یا بھینس کو انعام دیا جاتا ہے تو یہ اس خاندان کے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر اس طبقہ کی جانب سے روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ فیسٹیول حیدرآباد میں 29 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سدر فیسٹیول حیدرآباد کا ایک مشہور تہوار ہے۔ شہر میں ہر سال منایا جانے والا یہ جشن 'بفیلو کارنوال' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کارنوال میں بھینسوں کو پھولوں، موتیوں سے بنے رنگ برنگے ہاروں سے خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے اور ان کے ماتھے پر بندی لگائی جاتی ہے۔ بھینسوں کو ان کے مالکان ایک جلوس میں نکالتے ہیں جب کہ جلوس میں شامل نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہیں۔ اس دوران بھینسیں بھی دلچسپ کرتب دکھاتی ہیں جس کے لیے ان کے مالکان نے انہیں تربیت دی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details