تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر ایٹالہ راجندر جنہوں نے حال ہی میں قومی دارالحکومت میں بی جے پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی، اب انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اسمبلی میں حضورآباد حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ای راجندر نے آج حیدرآباد میں ریاستی اسمبلی کے سامنے واقع گن پارک یادگار شہیداں پر خراج پیش کیا جس کے فوری بعد وہ اسمبلی میں اسپیکر کے دفتر پہنچے اور اپنا مکتوب استعفی اسپیکر فارمیٹ میں سکریٹری اسمبلی کو پیش کردیا۔
بتایاجاتا ہے کہ 'وہ آج شام دہلی روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ 14جون کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے رسمی طور پر بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔