اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکمراں ٹی آر ایس کا مرکز کے خلاف احتجاج کل - اردو نیوز تلنگانہ

کے سی آر نے کہا کہ 18 نومبر کو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر دھان خریدنے کا دباؤ بنایا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہر سال کتنا دھان خریدتے ہیں، اس کی وضاحت کرنے پر زور دیا جائے گا ۔ دو تین دن تک مرکزی حکومت کے جواب کا انتظار کیا جائے گا۔ اس کے بعد مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

حکمراں ٹی آر ایس کا مرکزکے خلاف احتجاج، کل
حکمراں ٹی آر ایس کا مرکزکے خلاف احتجاج، کل

By

Published : Nov 17, 2021, 4:17 PM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ بی جے پی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں خود جھلس جائے گی۔ دھان کی خریدی کے معاملے میں مرکزی حکومت کے دوہرے معیار کے خلاف 18 نومبر کو ٹی آر ایس کی جانب سے صبح 11 بجے تا دوپہر 2 بجے تک اندرا پارک پر مہا احتجاجی دھرنا منظم کیا جائےگا ۔ اس کے بعد راج بھون پہنچ کر گورنر کو یادداشت پیش کی جائے گی۔

تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس منعقد کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے یہ بات بتائی ۔

کے سی آر نے کہا کہ 18 نومبر کو احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر دھان خریدنے کا دباؤ بنایا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہر سال کتنا دھان خریدتے ہیں اس کی وضاحت کرنے پر زور دیا جائے گا ۔ دو تین دن تک مرکزی حکومت کے جواب کا انتظار کیا جائے گا۔ اس کے بعد مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرسلہ: 'میگاپاور لوم کلسٹر کے لیے مرکز سے کوئی تعاون نہیں ملا'

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب سے مکمل دھان خریدا جارہا ہے جبکہ تلنگانہ سے دھان خریدنے سے انکار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں سے دھان خریدنا اور اس کا بفر اسٹاک کرنے کی ساری ذ مہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہے۔ دھان کی خریدی کے معاملہ میں مرکزی حکومت اور ایف سی آئی نے ابھی تک کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

وزیر اعلی نے کہا، تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے عوام بالخصوص کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اگر انہیں کسانوں سے ہمدردی ہے تو دہلی میں احتجاج کریں اور ریاست سے دھان خریدنے کے لئے مرکز پر دباؤ بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details