اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ٹی سی ملازمین کی ملازمت پر لوٹنے پر کل ہوگا فیصلہ - RTC workers not sacked

تلنگانہ ہائی کورٹ آر ٹی سی ملازمین کو واپس ملازمت پر رجوع کرنے کے سلسلہ میں کل اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔

RTC workers not sacked
آر ٹی سی ملازمین کے ملازمت پر رجوع ہونے پر کل ہوگا فیصلہ

By

Published : Nov 27, 2019, 10:55 PM IST

سماجی کارکن پروفیسر وسویشور راؤ کی داخل کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آج چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں ملازمین کے رجوع بکار ہونے کا تذکرہ نہیں ہے اس لیے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا جاسکتا۔

چیف جسٹس نے درخواست میں ترمیم کرتے ہوئے دوبارہ داخل کی جائے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ عدلیہ نے فیصلے کو کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

آر ٹی سی ملازمین کے ملازمت پر رجوع ہونے پر کل ہوگا فیصلہ

پروفیسر وسویشور راؤ نے خود اپنے مقدمے کی پیروی کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے مثبت فیصلے کی توقع ظاہر کی۔ انہوں نے آر ٹی سی ملازمین کی اموات سے بھی عدلیہ کو واقف کروایا اور کہا کہ حکومت ان کی اموات کی ذمہ دار ہے۔ تاہم عدلیہ نے اس سلسلےمیں بھی سماعت کو کل تک کیلیے ملتوی کردیا۔

واضح ہو کہ آر ٹی سی ملازمین نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رجوع بکار ہونے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مینجگ ڈاکٹر سنیل شرما نے مسئلہ کی یکسوئی تک صبر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے خلاف پروفیسر نے درخواست داخل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details