اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے بچاؤ کے لیے آر ٹی سی بسوں میں سینیٹائرز کا استعمال - RTC urges customers to take Coronavirus precautions

کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئ ایک احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

RTC urges customers to take Coronavirus precautions
کورونا سے بچاؤ کے لیے آر ٹی سی میں سانٹائزر کا استعمال

By

Published : Mar 20, 2020, 8:09 AM IST

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو ہینڈ سانیٹائزر فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے ہاتھوں کی صفائی کر سکیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے آر ٹی سی میں سانٹائزر کا استعمال

آر ٹی سی کی شہر اور دیہی علاقوں میں چلائئ جانے والی تقریبا تین ہزار بسوں کے عملے کو سانیٹائزرس دیئے گئے ہیں جبکہ کنڈکٹرز، مسافروں کے مطالبے پر انہیں بھی ہاتھوں کی صفائی کےلیے ہینڈ سانیٹائزر دے رہے ہیں۔

کنڈکٹرز کے مطابق جراثیم کے خاتمے کےلیے انہیں سانیٹائزر فراہم کئے گئے۔

بسوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد گھٹ گئی ہے۔ کورونا کے خوف سے عوام سفر کرنے سے گریز کررہے ہیں جس کی وجہ سے بسیں خالی نظر آرہی ہیں ڈرائیورز کے مطابق عام دنوں میں ایک بس میں روزانہ اوسطاً چار ہزار مسافر بس میں سفر کرتے ہیں لیکن اس وائرس کی وجہ سے یہ تعداد گھٹ گئی ہے۔

بس میں سفر کرنے والے احتیاطی طور پر فیس ماسک، رومال یا دوپٹے سے اپنا چہرہ ڈھانک کر نکل رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details