اردو

urdu

By

Published : Oct 23, 2019, 3:21 PM IST

ETV Bharat / state

'آرٹی سی ملازمین اپنے مطالبہ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا ہے'

ہڑتالی تلنگانہ آرٹی سی کی یونینوں کی جے اے سی کے صدرنشین اشوتھاماریڈی نے واضح کردیا ہے کہ آرٹی سی کے ورکرس نے کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے کے اپنے مطالبہ کو کبھی نہیں چھوڑا ہے اور وہ اپنے اس مطالبہ پر قائم ہیں۔

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال

آرٹی سی کے ورکرز کی بڑی تعداد نے آج دلسکھ نگر ڈپو میں دھوم دھام پروگرام اور سڑکوں پر پکوان کے انوکھے احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔مسٹر ریڈی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ حکومت کس کو بات چیت کے لئے مدعو کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کمیٹی کی تشکیل معاملہ میں تاخیر کا حربہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جے اے سی کو بات چیت کے لئے حکومت سے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔اسی دوران حیدرآباد کے بس بھون مین آرٹی سی کی ای ڈی کا اجلاس ہوا۔وزیراعلی کی ہدایت پر منیجنگ ڈائرکٹر سنیل شرما کی زیرقیادت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ای ڈی وینکٹیشور راو کی زیرصدارت ہوئے اس اجلاس میں آرٹی کی ورکرس کی یونینوں کے مطالبات کے 21امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

جے اے سی کی جانب سے رکھے گئے 26مطالبات میں سے آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے سوا دیگر مطالبات پر بات چیت کی اطلاع ملی ہے۔اس اجلاس میں اس بات کا بھی تجزیہ کیا گیا کہ اگر ورکرس کے 21مطالبات قبول کئے جاتے ہیں تو اس سے کارپوریشن پر کتنا مالی بوجھ عائد ہوگا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details