اردو

urdu

ETV Bharat / state

RSS Meeting in Hyderabad: آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ حیدرآباد میں شروع

آرایس ایس Rashtriya Swayamsevak Sangh سے منسلک تنظیموں کے اہم عہدیداروں کی تین روزہ آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ Three-day All India Coordination Meeting بدھ سے حیدرآباد میں شروع ہوئی۔

آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ شروع
آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ شروع

By

Published : Jan 5, 2022, 11:02 PM IST

بدھ کو سنگھ کے تشہیری سربراہ Head of Advertising سنیل امبیکر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ ایک جامع میٹنگ ہے، جو سال میں ایک بار منعقد کی جاتی ہے۔ سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اور سرکاریہ واہک (جنرل سکریٹری) دتاتریہ ہوسبولے سمیت تمام پانچوں جوائنٹ جنرل سکریٹری اور سنگھ کے دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

تعلیم سے منسلک تنظیموں Education Related Organizations مثلا ودیہ بھارتی، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد، بھارتیہ شکشن منڈل کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تعلیم سے متعلق ان کے تجربات بھی اشتراک کیے جائیں گے۔

میٹنگ میں کووڈ کے دوران سیوا بھارتی کے اقدامات Seva Bharti's Steps During The Covid-19 اور بچوں میں صحت کو بہتر بنانے اور غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے ان کے مختلف اقدامات کا اشتراک کیا جائے گا۔

آنے والے وقت میں سنگھ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے والے ہیں۔ میٹنگ میں ماحولیات، خاندانی بیداری اور سماجی ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

75 سال کی آزادی کی تقریبات میں تمام تنظیمیں شامل ہیں۔ ان کے زیر اہتمام پروگراموں اور خصوصی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ سال گجرات کے کرناوتی میں منعقدہ میٹنگ میں معاشی موضوعات سے متعلق تنظیموں جیسے بھارتیہ مزدور سنگھ، سودیشی جاگرن منچ، لگھو ادیوگ بھارتی اور دیگر تنظیموں نے ملک میں روزگار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details