حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقے میں ایک کار سے ایک کروڑ روپئے ضبط کئے گئے جبکہ اس رقم کو دوباک لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس کاروائی میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ضبط شدہ رقم کو دوباک لے جاکر بی جے پی کی جانب سے ووٹرز میں تقسیم کیا جانا تھا۔ گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت سرینواس راؤ کو دوباک حلقہ سے بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کے برادر نسبتی ہے کہ طور پر کی گئی۔ کاروائی میں ڈرائیور ٹی روی کمار کو بھی گرفتار کیا گیا۔