نیلور میں مرد ٹیلر کی جانب سے خاتون کانسٹیبلس کا ناپ لینے کا واقعہ ضلع کے اومیش چندراہال میں پیش آیا جہاں ایک مرد درزی کاوالی اور آتماکور ڈویژنز کی سکریٹریٹ کانسٹیلبس کے کپڑوں کا ناپ لے رہا تھا۔ Row over men taking body measurements of female police officials in Andhra Pradesh
اس واقعہ سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر عوام کی جانب سے شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔
واقعہ کے سلسلہ میں سوالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کے ایس پی وجے راو نے کہا کہ خاتون ملازمین کے لیے یونیفارم کی تیاری کی ذمہ داری آوٹ سورسنگ پر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد ہی انہوں نے اصلاحی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا احاطہ میں ایک شخص قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوا اور تصاویر لیں۔ خواتین کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے والے اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تلگودیشم لیڈر وی انیتا نے کہا کہ نیلور کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح وائی ایس آر کانگریس کے تحت خواتین کی خود اعتمادی کو مجروح کیاگیا۔