تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثے میں لاری کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے وردھناپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کپاس کے لوڈ کے ساتھ جارہی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثہ کے نتیجہ میں کپاس کے تھیلے سڑک پر بکھر گئے اور ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔