تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ - کار ڈرائور نے توازن کھودیا
تیز رفتار کار نے لاری کو پیچھے سے ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ
یہ حادثہ جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے لاری کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔کار میں سوار افراد ضلع کے پالوانچہ سے حیدرآباد کی سمت جارہے تھے کہ کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ تیز رفتار کار،لاری سے ٹکرا گئی۔
حادثہ کے نتیجہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ میں کار چلانے والا ونود موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے علاج کے لئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔