یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے راجیو راہداری کے قریب گزشتہ صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایمبولنس گاڑی نے ڈی سی ایم وین کو ٹکر دے دی۔
لاش ایمبولنس میں لے جانے کے دوران سڑک حادثہ، دو ہلاک - ambulance accident in telangana
ریاست تلنگانہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی لاش کو ایمبولنس میں لے جانے کے دوران رونما ہوئے سڑک حادثہ میں ایمبولنس میں سوار دو بہنیں ہلاک ہوگئیں۔
![لاش ایمبولنس میں لے جانے کے دوران سڑک حادثہ، دو ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4875557-845-4875557-1572082123441.jpg)
سڑک حادثہ، دو ہلاک
اس حادثہ میں مرنے والی دو بہنوں کی شناخت 35سالہ کے سنیتا اور 41 سالہ ایم رانی کے طورپر کی گئی ہے۔حیدرآباد کے اسپتال سے یہ لاش سدی پیٹ لے جائی جارہی تھی۔ اس واقعہ میں ایمبولنس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔اس حادثہ سے اس خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔